پاکستان کے نامور اور سینئر اداکار سجاد کشور انتقال کر گئے

مرحوم کی عمر 89 سال تھی، نماز جنازہ اور تدفین راولپنڈی میں کی جائے گی

muhammad ali محمد علی بدھ 25 مئی 2022 00:57

پاکستان کے نامور اور سینئر اداکار سجاد کشور انتقال کر گئے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2022ء) پاکستان کے نامور اور سینئر اداکار سجاد کشور انتقال کر گئے، مرحوم کی عمر 89 سال تھی، نماز جنازہ اور تدفین راولپنڈی میں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی شوبز انڈسٹری مایہ ناز فنکار کی خدمات سے محروم ہو گئی۔ پاکستان کی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکار سجاد کشور دنیا سے رخصت ہو گئے۔ مرحوم کی عمر 89 سال تھی۔ سجاد کشور کا راولپنڈی میں انتقال ہوا، ان کی نماز جنازہ اور تدفین بھی راولپنڈی میں ہی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں