انتخابی مہم کے جلسے کے دوران ن لیگی رہنما انتقال کر گئے

راولپنڈی میں کے حلقہ پی پی 7 میں منعقدہ مقامی جلسے کے دوران شیخ عبدالقدوس کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 25 جون 2022 00:07

انتخابی مہم کے جلسے کے دوران ن لیگی رہنما انتقال کر گئے
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون 2022ء) انتخابی مہم کے جلسے کے دوران ن لیگی رہنما انتقال کر گئے، راولپنڈی میں کے حلقہ پی پی 7 میں منعقدہ مقامی جلسے کے دوران شیخ عبدالقدوس کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 میں انتخابی مہم کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

پی پی 7 راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار راجا صغیر کی انتخابی مہم کے دوران مقامی لیگی رہنما کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ ن لیگ کے مقامی رہنما شیخ عبدالقدوس پی پی 7 راولپنڈی میں منعقدہ ایک مقامی جلسے میں شریک تھے اور تقریر کرنے کے بعد وہ جب اسٹیج پر اپنی نشست پر جا کر بیٹھے تو انہیں دل کا دورہ پڑا اور بے ہوش ہو گئے۔ دل کا دورہ پڑنے کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی انتقال کر چکے تھے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں