جولائی میں حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا، شیخ رشید

راولپنڈی کے شہری پریڈ گراؤنڈ جلسے میں بڑی تعداد میں شرکت کریں گے، سابق وزیر داخلہ

ہفتہ 25 جون 2022 23:52

جولائی میں حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا، شیخ رشید
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2022ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منحرف اراکین کو الیکشن میں شکست ہوئی تو جولائی میں حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پی ٹی آئی چیئرمین کے اعلان کے بعد اپنا ویڈیو بیان جاری کیاجس میں انہوں نے کہا کہ آج عمران خان نے ڈاکو راج کی جانب سے نیب ترامیم کو بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے لوگ پریڈ گراونڈ میں ہونے والے احتجاجی جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے۔شیخ رشید احمد نے پیش گوئی کی کہ جولائی کا مہینہ بہت اہم ہے، لکھ کر دیتا ہوں کہ اگر منحرف اور لوٹے ارکان کو شکست ہوئی تو جولائی میں حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں