اسحاق ڈار تو کیا بل گیٹس کو بھی بلا لیں ان سے ملک نہیں چل سکتا

اگر لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی ختم نہ ہوئی تو لوگ خود بخود سڑکوں پر ہوں گے،گندم کا بحران بھی آنے ہی والا ہے،شیخ رشید

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعرات 30 جون 2022 12:25

اسحاق ڈار تو کیا بل گیٹس کو بھی بلا لیں ان سے ملک نہیں چل سکتا
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 جون 2022ء) سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار تو کیا بل گیٹس کو بھی بلا لیں ان سے ملک نہیں چل سکتا،اگر لوڈشیڈنگ اور مہنگائی ختم نہ ہوئی تولوگ خود بخود سڑکوں پر ہوں گے،فوری انتخابات کروالیں ورنہ کچھ بھی ہوسکتاہے،شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پرکہا کراچی،سکھر،حیدرآباد پی پی پی کی قیادت کبھی ایم کیو ایم کو نہیں دے گی،چیف الیکشن کمیشن کو ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی 5 مخصوص نشستیں دینے پر دیر نہیں کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

سابق وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ راناثنااللہ اور خرم دستگیر نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کا بیان کس حیثیت میں دےرہے ہیں،آج پنجاب کے حوالے ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی آسکتاہے،روس سے تیل اور افغانستان سے کوئلہ نہیں منگوایا جارہا،حکمران عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں،انکا کہنا تھا کہ عنقریب گندم کا بحران بھی آنے والا ہے،جس حکومتی اتحادی نے الیکشن لڑنا ہے اسے حکومت کو چھوڑنا ہوگا کیونکہ حکومت کہیں نظر نہیں آرہی،انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا 63 اے کا محفوظ فیصلہ اہم ہوگا،50 روپے پٹرول پر لیوی بھی عنقریب لگے گی،اوورسیز کے ووٹوں کے لیے سپریم کورٹ جاوں گا،2 تاریخ کو لال حویلی سے پریڈ گراونڈ جاوں گا،واضح رہے کہ گزشتہ روز شیخ رشید کا کہناتھاکہ جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کرے گی،ابھی تک آئی ایم ایف کا حکمنامہ اور گرے لسٹ سے نہیں نکلے،سپر ٹیکس بھی غریبوں پر منتقل ہوگیا ہے،شیخ رشید نے مزید کہاکہ لوگ گھریلو سامان بیچ رہے ہیں اور بچوں کو اسکول سے اٹھا رہے ہیں،مہنگائی اورلوڈشیڈنگ کی ماری عوام کو سڑکوں پر نکلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا،علاوہ ازیں شیخ رشید نے کہاکہ اداروں کے ساتھ تعلقات ہیں اوررہیں گے،کہتاتھا کہ ن سے ش نکلے گی،آج حکومت ش کی ہے،جولائی اہم ہے،عید سے پہلے بہت اہم دن ہیں،اتحادیوں میں بعض ان سے نالاں ہیں

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں