آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک بری فوج کے کمانڈر کی ملاقات

اس دوران دونوں جانب سے انسداد دہشت گردی اور تربیتی امور پرمزید رابطے بڑھانے اتفاق کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر

Sajid Ali ساجد علی منگل 5 جولائی 2022 15:22

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک بری فوج کے کمانڈر کی ملاقات
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 05 جولائی 2022ء ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک بری فوج کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) سے معلوم ہوا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں دفاعی سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امو ر بھی زیر غور آئے ، اس دوران دونوں جانب سے انسداد دہشت گردی اور تربیتی امور پرمزیدرابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جب کہ ترک کمانڈر کی جانب سے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ، دونوں ممالک کے درمیان ،تاریخی ،ثقافتی اور مذہبی حوالوں سے قریبی تعلقات ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں