لوٹو، تم عوام میں جاؤ گے تو تین نعرے سنو گے لوٹا، چور اور غدار

لوٹوں کو نہیں پتہ اب زمانہ بدل چکا ہے، موبائل فون نے دنیا بدل ہے، سوشل میڈیا نے سب کچھ بدل دیا ہے: عمران خان کا کہوٹہ جلسے سے خطاب

muhammad ali محمد علی جمعہ 8 جولائی 2022 23:33

لوٹو، تم عوام میں جاؤ گے تو تین نعرے سنو گے لوٹا، چور اور غدار
کہوٹہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2022ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ لوٹو، تم عوام میں جاؤ گے تو تین نعرے سنو گے لوٹا، چور اور غدار۔ تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن کے سلسلے میں کہوٹہ میں منعقدہ جلسے کے دوران سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے اپنے منحرف اراکین اسمبلی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ لوٹو، تم عوام میں جاؤ گے تو تین نعرے سنو گے لوٹا، چور اور غدار۔

ایک وقت تھا لوٹوں کو چھانگا مانگا اور مری لے جایا کرتے تھے، لیکن اب لوٹوں کو نہیں پتہ اب زمانہ بدل چکا ہے، موبائل فون نے دنیا بدل ہے، سوشل میڈیا نے سب کچھ بدل دیا ہے۔ عمران خان نے اپنے امیدوار شبیر اعوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن والے دن آپ نے ہر پولنگ پر پہرہ دینا ہے، ہر پولنگ سٹیشن پر 10 باشور اور دلیر نوجوان چاہئیں۔

(جاری ہے)

دھاندلی روکنے کے لیے ہر طرح کی پوری تیاری کرنی ہے، لوٹے جس سائز کے بھی ہوں، میری قوم انہیں کامیاب نہیں ہونے دے گی، تمہارا مقابلہ کریں گے اور آئندہ اتوار کو شکست دیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ لاہور میں مسٹر ایکس الیکشن میں پوری دھاندلی کی کوشش کر رہا ہے، مسٹر ایکس آپ دھاندلی سے کیا دھاندلے سے بھی الیکشن نہیں جیت سکتے، چیف الیکشن کمشنر تم جتنا مرضی حمزہ شہباز اور مریم نواز کے پیرو میں گر جاؤ، ہم ان چوروں کو شکست دیں گے۔ ہم فیصلہ کن وقت پر کھڑے ہیں،یہ چور اگر ملک پر مسلط رہے تو ملک کی پرواز اوپر نہیں جائے گی۔ قوم کو جگانے کے لیے پورے ملک میں نکلا ہوں۔ ہم حقیقی آزادی کے لیے جہاد کر رہے ہیں، ہم امریکی اور نہ ان چوروں کی غلامی چاہتے ہیں، ہم کسی سے دشمنی نہیں چاہتے اور نہ ہی کسی کی غلامی چاہتے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں