شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ

دہشتگردوں کی فائرنگ سے حوالدارپاروش شہید، جبکہ فورسز نے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو موثرانداز میں نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 30 نومبر 2022 22:58

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر 2022ء) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے حوالدارپاروش شہید ہوگئے جبکہ فورسز نے ایک دہشتگرد کو جہنم واصل کردیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ شیوا میں سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو موثرانداز میں نشانہ بنایا، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا گیا۔

دہشتگردوں کی فائرنگ سے حوالدار پاروش شہید ہوگئے، حوالدار پاروش نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، شہید حوالدار پاروش کی عمر 35 سال تھی اور آبائی تعلق کوہاٹ سے تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کا علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن  جاری ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں