آپریشن ردالفساد:پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف کاروائی،اسلحہ بارودبرآمد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 26 فروری 2017 13:11

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26فروری2017) : پاک فوج نے آپریشن ردالفسادکے تحت گاؤں شیرانی،دتہ خیل اور شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف کاروائیاں کیں،فوج نے بھاری مقدارمیں اسلحہ قبضہ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج نے آپریشن ردالفسادکے تحت شمالی وزیرستان سمیت مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔پاک فوج نے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کابھاری اسلحہ برآمدکرلیا۔دہشتگرداسلحہ اور گولہ بارودچھوڑکرفرارہوگئے تھے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں