افغانستان سے جنوبی وزیرستان میں فائرنگ، پاکستانی فوجی زخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 27 فروری 2017 12:52

افغانستان سے جنوبی وزیرستان میں فائرنگ، پاکستانی فوجی زخمی
راولپنڈی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری۔2017ء) افغان سرحدی علاقے سے جنوبی وزیرستان میں فائرنگ، پاکستانی فوجی زخمی، پاک فوج کا دہشتگردوں کو موثر جواب دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، افغان سرحدی علاقے سے جنوبی وزیرستان میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان زخمی ہو گیا۔ زخمی پاکستانی فوجی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے وانا منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان سے ہونے والے حملے کے بعد پاک فوج نے دہشتگردوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے سرحد پار سے شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک جوان زخمی ہوگیا جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھی موثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی ذمہ داری کالعدم جماعت الاحرار نے قبول کی جب کہ اس دہشت گرد تنظیم کے محفوظ ٹھکانے افغانستان میں موجود ہیں جسے پاک فوج نشانہ بنارہی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں