اسلام آباد پشاور موٹروے پر پاک فوج،رینجرز اور پولیس کی مشترکہ چوکیاں قائم

چوکیوں کا قیام آپریشن ردالفساد کا حصہ ہے،آئی ایس پی آر پاک فوج نے مشکوک سرگرمی کی اطلاع دینے کیلئے رابطہ نمبرز جاری کر دئیے

پیر 27 فروری 2017 11:29

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27فروری۔2017ء)اسلام آباد پشاور موٹروے پر پاک فوج،رینجرز اور پولیس کی مشترکہ چوکیاں قائم،چوکیوں کا قیام آپریشن ردالفساد کا حصہ ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق موٹروے ون اور ٹو پر پاک فوج،رینجرز اور پولیس نے مشترکہ چے پوسٹیں قائم کرلی ہیں جن کا مقصد سیکورٹی کو بہتر بنانا ہے،موٹروے ایم ون اور ایم ٹو پر سیکورٹی اور سرویلنس بڑھا دی گئی ہے،چیک پوسٹوں کا قیام آپریشن ردالفساد کا حصہ ہے،ادھرپاک فوج نے آپریشن رد الفساد میں پنجاب رینجرز کی معاونت اور کسی بھی مشکوک شخص اور سرگرمی کی اطلاع دینے کیلئے فون نمبرز اورای میل جاری کر دئیے ۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے(آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دینے کیلئے 042-99220030 یا 042-99221230 پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ واٹس ایپ پر اطلاع دینے کیلئے 0340-8880100 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق عوام اگر کسی مشکوک شخص یا سرگرمی سے متعلق ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دینا چاہتے ہیں تو اس مقصد کیلئے 0340-8880047 نمبر استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ ای میل ایڈریس [email protected]پر بھی اطلاع دی جا سکتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشکوک شخص یادہشت گردی سے متعلق واقعے کی اطلاع پنجاب رینجرزکودی جائے۔