شیخ رشید کو موٹر سائیکل کی سواری بھا گئی ،ْقلم دوات‘کی جگہ ’موٹرسائیکل‘ کا انتخابی نشان لینے کا سوچنے لگے

حالات جیسے بھی ہوں ہمیں الیکشن کی طرف بڑھنا چاہیے ،ْ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا آخری دس روز موٹرسائیکل پر انتخابی مہم چلانے کا اعلان

اتوار 24 جون 2018 16:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) مخالفین پر سیاسی تیر برسانے والے پنڈی بوائے شیخ رشید کو موٹر سائیکل کی سواری بھا گئی اورقلم دوات‘کی جگہ ’موٹرسائیکل‘ کا انتخابی نشان لینے کا سوچنے لگے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شیخ رشید اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں موٹرسائیکل پر سوار ہو کر اپنے حلقے میں نکلے اور ناشتے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوچ رہا ہوں قلم دوات کی جگہ موٹرسائیکل کا انتخابی نشان لے لوں۔

انہوں نے آخری دس روز موٹرسائیکل پر انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے انتخابات میں ریکارڈ ووٹ لینے اور چوروں اور ڈاکوئوں سے لوٹی دولت واپس لانے کا بھی دعویٰ کرڈالا۔شیخ رشید نے کہا کہ حالات جیسے بھی ہوں ہمیں الیکشن کی طرف بڑھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ شیخ رشید قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 اور 62 راولپنڈی سے انتخاب لڑیں گے جنہیں تحریک انصاف کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور ان دونوں نشستوں پر پی ٹی آئی نے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا۔

این اے 60 میں شیخ رشید کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حنیف عباسی جبکہ این اے 62 میں بیرسٹر دانیال چوہدری سے ہوگا جو سینیٹر تنویر چوہدری کے صاحبزادے ہیں ،ْنئی حلقہ بندیوں سے پہلے این اے 60 کا حلقہ این اے 55 تھا جہاں گزشتہ انتخابات میں شیخ رشید نے (ن) لیگی امیدوار شکیل اعوان کو شکست دی تھی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں