بھارت مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر تاریخ کے بدترین مظالم ڈھا رہا ہے‘ان سے عالمی برادی کی توجہ ہٹانے کیلئے سیز فائر لائن اور ورکنگ بائونڈری پر فائز کر رہا ہے‘جس کا کوئی قانونی و اخلاقی جواز نہیں بلکہ یہ سنگین دہشت گردی ہے

آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر کی بھارت کے سیز فائر لائن اور اب ورکنگ باونڈری پر فائرنگ کی شدید مذمت

جمعہ 19 جنوری 2018 15:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے آئے روز بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر لائن اور اب ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر تاریخ کے بدترین مظالم ڈھا رہا ہے ۔ان سے عالمی برادی کی توجہ ہٹانے کیلئے سیز فائر لائن اور ورکنگ بائونڈری پر فائز کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

جس کا کوئی قانونی و اخلاقی جواز نہیں بلکہ یہ سنگین دہشت گردی ہے جس سے پر امن شہریوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا جاتا ہے ۔ سپیکر نے سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر بھارتی افواج کی فائرنگ کی مذمت کی ہے جس سے 02افراد اور بیشتر افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ شہدا ء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گئے بلکہ خون کے ایک ایک قطرے کا بھارتی درندوں سے حساب لینگے ۔ سپیکر نے شہداء کے بلندی درجات اور زخمی افراد کی رویے کا انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ کو فوری نوٹس لینا چاہیے ۔بزدل دشمن ہمارے حوصلے پست نہیںکر سکتا ۔ آزادی کشمیر عوام کا حق ہے جو اُنھیں مل کر رہے گی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں