کشمیر سینٹر راولپنڈی کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہندوستان مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانیت کے خلاف بدترین جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے‘مقررین

پیر 22 اکتوبر 2018 14:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ہدایت پر کشمیر سینٹر راولپنڈی کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔چاندنی چوک میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ،تحریک حق خودارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین ،ڈی جی لبریشن سیل راجہ فدا کیانی ،ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجد حسین منہاس ،ڈائریکٹر کشمیر سینٹر سرور حسین گلگتی ،سردار نجیب الغفور ،راجہ راشد رضا ،خواجہ عمران الحق ،سردار فرحان عباسی ،میجر ریٹائرڈ صدیق عباسی,راجہ خالد حسین سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مظاہرین نے بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ بھارتی فوج کے مظالم کو رکوانے کیلیے عالمی برادری اپنا اہم کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

مقررین نے اس موقع پر کہا کہ ہندوستان مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانیت کے خلاف بدترین جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیر خوار بچوں سے لے کربوڑھوں عورتوں کو قابض ہندوستانی افواج اپنی ظلم بربریت اور جبر کا نشانہ بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک 9سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہیہندوستان کی قابض ا فواج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہیں حالیہ واقعات سوچی سمجھی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی کے اندر تشدد کی تازہ لہرنریندر مودی کے سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے جو وادی کے اندر آبادی کا تناسب تبدیل کر نا چاہتا ہے۔مقبوضہ وادی کے اندر زخمیوں کو زہریلی ادوایات فراہم کی جاتی ہیں جس سے ان کا زخم اور درد شدت اختیار کر لیتا ہے۔

تشدد کے واقعات میں معصوم شہریوں کی شہادت کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔مقررین نے کہا کہ مقبوضہ وادی اس وقت عملی طور پر ایک جیل کا منظر پیش کر رہی ہے جس سے نہ کوئی باہر سے آسکتا ہے نہ ہی جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستا ن اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق رپورٹ پر عمل درآمد کرنے کے لیے بین الاقومی انسانی حقو ق کی تنظیموں کو مقبوضہ وادی میں داخل ہونے دے اور انسانی حقو ق کی عالمی تنظیمیں اور ادارے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری کے لیے کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز کے واقعات اس تسلسل کا نتیجہ ہیں جس کے تحت ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی پرامن جدوجہد آزادی کے ہاتھوں نفسیاتی طور پر شکت کھا کر کشمیریوں کو قتل کرنے کی پالیسی پر عمل پیر ا ہے۔ بین الاقوامی ادارے، اقوام متحدہ مقبوضہ وادی کے اندر ہونیو الے حالیہ واقعات کا نوٹس لیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں