بھارتی فوج جرائم پیشہ فوج ہے،حاملہ خواتین پر تشدد کر کے بھارتی فوج نے مظالم کی تمام حدیں پار کر دی ہیں،راجہ مشتاق منہاس

کشمیریوں نے احتجاجی مظاہروں کے ذریعے عالمی برادری کو پیغام دیا ہے بھارت کا جابرانہ قبضہ کشمیریوں کو کسی صورت قبول نہیں ہے،وزیر اطلاعات آزاد کشمیر

پیر 22 اکتوبر 2018 16:17

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات ،آئی ٹی و سیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کیخلاف بین الاقومی عدالت انصاف سے رجوع کر کے اس کے خلاف انسانیت سوز مظالم کا مقدمہ درج کروایا جائے۔حاملہ خواتین پر تشدد کر کے بھارتی فوج نے مظالم کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔کولگام کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم کی اپیل پر کشمیریوں نے احتجاجی مظاہروں کے ذریعے عالمی برادری کو یہ پیغام دیا ہے کہ بھارت کا جابرانہ قبضہ کشمیریوں کو کسی صورت قبول نہیں ہے۔وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار اپنے خصوصی بیان میں کیا۔راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا کہ بھارتی فوج نے گذشتہ دو دن کے دوران انسانیت سوز جرائم کی انتہا کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج جرائم پیشہ فوج ہے مقبوضہ کشمیر میں اس کے مظالم کا سلسلہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے جسے روکنے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی اپیل پر پوری ریاست میں بھارتی فوج کے مظالم اور کولگام واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن میں عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ بند کرانے کیلیے دباو ڈالے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی منزل صرف پاکستان ہے جس کیلیے شہادتوں کا لازوال سلسلہ جاری ہے۔وزیر اطلاعات نے اقوام متحدہ سے بھی اپیل کی کہ وہ کولگام واقعات پر فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بھیجے تاکہ حقائق کا پتہ چلایا جا سکے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں