عام آدمی سی پیک کشمیر کے معاملہ پر متفق ہے،سر دار عتیق احمد

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال آئینی و قانونی ہے،نریندر مودی دس سال کہتا رہا کہ 35 اے لاگو کریگا، تقریب سے خطاب

ہفتہ 27 نومبر 2021 16:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سر دار عتیق نے کہا ہے کہ عام آدمی سی پیک کشمیر کے معاملہ پر متفق ہے،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال آئینی و قانونی ہے،نریندر مودی دس سال کہتا رہا کہ 35 اے لاگو کریگا۔کشمیر کانفرنس سابق وزیر آزاد کشمیر سردار عتیق نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر دیگر سے مختلف ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وادی کے لوگوں نے پاکستان سے الحاق کیا،ایسی کمزوریاں سامنے آرہی ہیں جن کو درست ہونا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عام آدمی سی پیک، کشمیر کے معاملہ پر متفق ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی آواز کشمیریوں کو تقویت دے،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال آئینی و قانونی ہے۔ انہوںنے کہاکہ نریندر مودی دس سال کہتا رہا کہ 35 اے لاگو کرے گا۔ انہوںنے کہاکہ جموں کے واسیوں کو ملکیت ظاہر کرنے کا کہا جارہا ہے۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments