ہندوستان مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی بدل کر مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے‘سردار عتیق احمد خان

جمعرات 27 جنوری 2022 14:08

مظفرآباد /راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی بدل کر مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے ،اقوام متحدہ کو اس صورت حال کا فوری نوٹس لینا چاہیے اور اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروانے کیلئے ہندوستان پر دبائو بڑھانا چاہیے،جب تک ایک بھی ہندوستانی قابض فوجی مقبوضہ کشمیر میں موجود ہے کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کیلئے جائز جدوجہد کرتے رہیں گے ،ہندوستان کشمیریوں کے اس مبنی بر حق جدوجہد کو دہشتگردی سے جوڑنے کی سازش کر رہا ہے ہندوستان کی اس سازش کو ناکام کرنے کی ضرورت ہے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کے مظالم انتہا کو پہنچ چکے ہیں ،ہزاروں افراد جیلوں میں ہیں اور میڈیا کی آزادی سلب کر لی گئی ہے،ایسے میں اقوام متحدہ انسانی حقو ق کے اداروں اور ( او آئی سی ) کو مداخلت کرنی چاہئے ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز راولپنڈی مجاہد منزل میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج نے مسلسل آبادیوں کا محاصرہ کر رکھا ہے،اور جعلی مقابلوں میں نوجوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے 5اگست 2019کے بعد ان جعلی مقابلوں میں تیزی آ گئی ،80لاکھ کشمیریوں کو عملن قید میں رکھا گیا ہے ،ہندوستان فوج نے گزشتہ کئی ہفتوں سے مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں ظلم و جبر کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے ،تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران نوجوانوں کو ماورائے عدالت شہید کیا جا رہا ہے ،کشمیریوں کو اقلیت میں بدلنے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں ہندوئوں کی عبادکاری کی جا رہی ہے جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری ہندوستان کے ان اقدامات کا نوٹس لے اور عالمی طاقتوں کو اپنی تمام تر توجہ مقبوضہ کشمیر کے حالات پر دینی ہو گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں