ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں سکیورٹی انتظامات نہ ہونیکی وجہ سے مسائل میں اضافہ

بدھ 18 جولائی 2018 16:15

کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے سکیورٹی مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے۔ہسپتال میں نجی کمپنی کی جانب سے سکیورٹی معاملات کی نگرانی کیلئے بھرتی کئے جانے والے 22 سے زائد ملازمین تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے نوکریاں چھوڑ گئے ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال کے سکیورٹی کا کوئی انتظام نہیں ہے ۔

ہسپتال میں آنے جانے والوں کی چیکنگ کا کوئی نظام موجود نہیں جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں جہاں سکیورٹی معاملات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے وہاں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی انتظامیہ ان معاملات پر قطعی غیر سنجیدہ دیکھائی دیتی ہے۔ہسپتال میں گاڑیوں کی پارکنگ کا بھی کوئی نظام موجود نہیں ہسپتال آنے والے جہاں ان کا جی چاہتا ہے اپنی گاڑی اور موٹر سائیکل کھڑی کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے علاج معالجہ کیلئے آنے والے مریض بھی اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں،عوامی حلقوں نے اس امر پر سخت تشویس کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو صورتحال کا سختی سے نوٹس لینے اور سکیورٹی معاملا ت کو سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں