تھانہ آر اے بازار پولیس کاسرچ آپریشن، 102 گھروںاور 275 افراد سے کوائف اکھٹے کیے

منگل 11 دسمبر 2018 16:57

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) تھانہ آر اے بازار پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے سو سے زائد گھروں کی تلاشی اور درجنوں افراد کے کوائف اکھٹے کیے ۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ آر اے بازار پولیس نے چونگی نمبر 22 اور گردونواح میں ایلیٹ فورس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر سرچ آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کے دوران سرچ آپریشن 102گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ 275 افراد کو چیک کرکے ان کے کوائف اکٹھے کیے گئے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان قائم کرنا اور جرائم پیشہ افراد کو تلاش کرنا ہے۔اس آپریشن کے دوران کرایہ داری ایکٹ کے خلاف ورزی کرنے،غیر قانونی اسلحہ و منشیات رکھنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کی جا تی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں