راولپنڈی کینٹ میں دھمیال روڈٹوٹ پھوٹ کا شکار،

گہرے گڑھوں کی وجہ سے ٹریفک روانی بری طرح متاثر ، شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) راولپنڈی کینٹ میں دھمیال روڈٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور سڑک پر پڑنے والے گہرے گڑھوں کی وجہ سے ٹریفک روانی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے اے پی پی کو بتایا کہ محکمہ سوئی گیس کی جانب سے ہارلے سٹریٹ کے قریب مرکزی دھمیال روڈ کی کھدائی کے بعد صورتحال انتہائی گھمبیر ہو چکی ہے اور ہارلے سٹریٹ چوک پر کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام روزانہ کا معمول بن چکا ہے۔

متعلقہ حکام کی غفلت کے باعث سڑک کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے ۔ذرائع نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ چکری روڈ سے مال روڈ تک ٹوٹ پھوٹ کا شکار اس سڑک کے لیے 3 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی تھی تاہم راولپنڈی کینٹ کی ٹوٹی سڑکوں کی مرمت کا کام شروع نہیں ہو سکا اور مختص رقم کے ضیاع کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں