راولپنڈی شہر و کینٹ میں گیس کا بحران سنگین ہو گیا، جمعہ کو بیشتر علاقوں میں گیس مکمل بند رہی

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) شہر و کینٹ کے بیشتر علاقوں میں جمعہ کو گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہونے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ تنور والے بھی لکڑی و ایل پی جی کے استعمال پر مجبور ہو گئے۔ شہریوں نے اے پی پی کو بتایاکہ جمعہ کو راولپنڈی کینٹ کے علاقوں فیصل کالونی ،پیپلز کالونی ،اسلم مارکیٹ ،نوروز آباد ،ٹنچ بھاٹہ آبادی نمبر 2،آبادی نمبر 3جبکہ چکلالہ کینٹ کے علاقوں ہارلے سٹریٹ ،فردوسی لین ،ٹاھلی موہری ،غوثیہ چوک ،لالہ زار ،اڈیالہ روڈ ،صادق آباد ،یونین کو نسل 88کے علاقے خالد بن ولید کالونی اڈیالہ روڈ کے دونوں اطراف ڈھوک کلہور، ڈھوک جمعہ ، مبارک لین، خیابان میراں بخش ،ٹنچ بھاٹہ آبادی نمبر 1،2،3،ڈٖھوک سیداں ،گلشن شافی ،ڈھیری چوک ، اسلم مارکیٹ،عزیز آباد ،کیانی روڈ ،علامہ اقبال کالونی ،پیپلز کالونی ، اشرف کالونی ،شکریال ،ٹاہلی موہری ،ڈھوک سیداں ،کالج روڈ ،وارث خان ،راجا بازار ،بنی ،لالہ رخ کالونی چکری روڈ ،نیازی محلہ بہار کالونی ،لکھن ،صادق آباد ،دھمیال سمیت دیگر کئی علاقوں میں گیس پریشر زیرو ہو گیا اور شہریوں کو کھانا پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ گیس کے خطرناک حد تک کم پریشر کے دوران گیس حاصل کرنے کیلئے متعدد شہریوں نے گیس کمپریسرز کا استعمال شروع کر رکھا ہے جس کی وجہ سے دیگر صارفین گیس کے زیرو پریشر کا شکار ہو گئے ہیں ۔شہریوں نے محکمہ سوئی گیس راولپنڈی ریجن سے مطالبہ کیا کہ ان علاقوں میں گیس پریشر بحال کیا جائے اور شہریوں کے مسائل کا ازالہ کیا جائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں