راولپنڈی،اشتہاریوں ، عدالتی مفروروں،منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں14اشتہاریوں اور3مفروروں سمیت 32ملزمان گرفتار ،8500گرام چرس،108لیٹر کھلی شراب بر آمد

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے اشتہاریوں ، عدالتی مفروروں،منشیات فروشوںکے خلاف کاروائی میں14اشتہاریوں اور3مفروروں سمیت 32ملزمان گرفتار کرکی8500گرام چرس،108لیٹر کھلی شراب بر آمد کرلی تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے انتہائی مطلو ب اشتہار ی یاسر ستی ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے انتہائی مطلوب اشتہاری احمد شاہ اور اشتہاری ریاست ، تھانہ گوجر خان پولیس نے اشتہا ری شکیل ، نصیر ، تھانہ روات پولیس نے خاتون اشتہاری نازیہ ، تھانہ کلر سیداں پولیس نے اشتہاری احسان ، تھا نہ رتہ امرال پولیس نے خاتون اشتہاری عائشہ ، تھانہ وارث خان پولیس نے اشتہاری رفعت ، نعمان ، تھانہ کینٹ پولیس نے اشتہاری عاصم ضیا ، تھانہ نصیر آباد پولیس نے اشتہا ری افتخار حسن ، تھانہ صدر واہ پولیس نے اشتہاری گلزار اور فرید جبکہ تھانہ چونترہ پولیس نے عدالتی مفرور امتیاز ، مدثر اور رحیم کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیاادھرتھانہ ریس کورس پولیس نے اسرار سے 2520گرام چرس، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے سہیل سے 1300گرام چرس، رضوان سے 1200گرام چرس، فرید سے 1135گرام چرس، تھانہ چونترہ پولیس نے غلام سجاد سے 1200گرام چرس، تھانہ بنی پولیس نے راشد سے 400گرام چرس، تھانہ وارث خان پولیس سے شہزاد سے 250گرام چرس، تھانہ صدر واہ پولیس نے زیا رت سے 250گرام چرس، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے ناصر سے 245گرام چرس، تھانہ بنی پولیس نے فیاض سے 30لیٹر کھلی شراب، اکرام مسیح سے 20 لیٹر کھلی شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے نازیہ خان سے 30لیٹر کھلی شراب، رمیش سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ مور گاہ پولیس نے شعیب سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ گنجمنڈی ]پولیس نے ندیم سے 8لیٹر کھلی شراب برآمد کرلی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں