منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں15ملزمان گرفتار

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئی15ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چرس اور کھلی شراب بر آمد کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس نے اسرار سے 2520گرام چرس، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے سہیل سے 1300گرام چرس، رضوان سے 1200گرام چرس، فرید سے 1135گرام چرس، تھانہ چونترہ پولیس نے غلام سجاد سے 1200گرام چرس، تھانہ بنی پولیس نے راشد سے 400گرام چرس، تھانہ وارث خان پولیس سے شہزاد سے 250گرام چرس، تھانہ صدر واہ پولیس نے زیا رت سے 250گرام چرس، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے ناصر سے 245گرام چرس، تھانہ بنی پولیس نے فیاض سے 30لیٹر کھلی شراب، اکرام مسیح سے 20 لیٹر کھلی شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے نازیہ خان سے 30لیٹر کھلی شراب، رمیش سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ مور گاہ پولیس نے شعیب سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ گنجمنڈی ]پولیس نے ندیم سے 08لیٹر کھلی شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں