تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے ڈکیتی اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی شاہ رخ گینگ کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:16

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے ڈکیتی اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی شاہ رخ گینگ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے لوٹی گئی رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسرراولپنڈی عباس احسن نے ائیر پورٹ کے علاقہ میں ڈکیتی اور نقب زنی کی وارداتوں کے سدباب کے لیے ایس ڈی پی او سول لائن کی زیر نگرانی ایس ایچ او ائیر پورٹ و یاسر عباس ایس آئی اور ملزمان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جہنوں نے شب و روز انتھک محنت کر کے ڈکیتی اور نقب زنی کی وارداتوں میںملوث تین رکنی شاہ رخ خان نامی گینگ کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان میں شاہ رخ ،آکاش اور محمد رمضان شامل ہیں ۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ میں 13 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے ۔ ملزمان سے وارداتوں میںلوٹی گئی رقم دو لاکھ چار ہزار روپے اور وارداتوں میں استعما ل ہونے والااسلحہ 02 پستول 30 بور اور روند برآمد کر لیے گئے ۔ ملزمان سے دوران انٹیروگیشن مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں