اشتہاریوں کے خلاف کارروائی میں آٹھ مجرم اور سات عدالتی مفرور گرفتار

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:16

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آٹھ مجرم اور سات عدالتی مفرور گرفتار کر لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ چونترہ پولیس نے انتہائی مطلو ب اشتہار ی مجرمان عبدالرئوف اورارشد ، تھانہ روات پولیس نے انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم وحید اور اشتہاری مجرم رحیم ، تھانہ کینٹ پولیس نے اشتہا ری مجر م ظہور ، تھانہ ریس کورس پولیس نے اشتہاری مجرم راحت ، تھانہ صدر واہ پولیس نے اشتہاری مجرم نوشیر ، تھا نہ سٹی پولیس نے اشتہاری مجرم خرم، تھانہ کلر سیداں پولیس نے عدالتی مفرور عمران جبکہ تھانہ سٹی پولیس نے عدالتی مفروران امجد ، راشد ، نفیس، اقبال ، سلیم اور تنویر کو گرفتا ر کر کے متعلقہ تھانوں میں منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں