راولپنڈی، ڈھوک منگٹال میں معمولی تلخ کلامی پرمخالفینکی فائرنگ نوجوان جاں بحق

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) تھانہ رتہ امرال کے علاقے ڈھوک منگٹال میں معمولی تلخ کلامی پرمخالفین نے فائرنگ کر کے نوجوان کوابدی نیند سلا دیاجبکہ تھانہ نیوٹائون کے علاقے سیونتھ روڈ میں میاں بیوی کو گھر کے اندر قتل کر دیا گیا ڈھوک منگٹال کے علاقے میںمبینہ طور پر بااثر افراد کی فائرنگ سے 22 سالہ احسن قتل جاں بحق ہو گیا واقعہ معمولی تلخ کلامی کی وجہ سے پیش آیامقتول کے لواحقین کے مطابق فائرنگ کرنے والوں میں آزاد جموں و کشمیرکے صدر کے سابق مشیر خان ناصر خان اور اس کا بھانجا صدام شامل ہیں یہی وجہ ہے کہ پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی لواحقین کا الزام ہے کہ پولیس تعاون نہیں کررہی انہوں نے چیف جسٹس سے واقعہ کا از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ادھر تھانہ نیوٹائون کے علاقے سیونتھ روڈ مین بازارمیں واقع لکی بیکری کے قریب میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمدہوئیں ہیں جواں سال پرویز خان اور اس کی اہلیہ سیدہ بیگم کی لاشیں گھر کے باتھ روم سے برآمد ہوئیںواقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ نیو ٹاؤن پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں