راولپنڈی، ڈکیتی اور نقب زنی کی وارداتوں میں مطلوب 3 رکنی ’’شاہ رخ گینگ‘‘ گرفتار ، 2لاکھ 4 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے ڈکیتی اور نقب زنی کی وارداتوں میں مطلوب 3 رکنی ’’شاہ رخ گینگ‘‘ گرفتار کرکے لوٹے گئے 2لاکھ 4 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا ایس ایچ او ائیر پورٹ سب انسپکٹریاسر عباس کی سربراہی میں ٹیم نے گینگ میں شامل شاہ رخ ،آکاش اور محمد رمضان کو گرفتار کر لیا ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ میں 13 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزمان سے وارداتوں میںلوٹی گئی رقم دو لاکھ چار ہزار روپے ، 2 پستول 30 بور اور روند برآمد کر لئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں