سیونتھ روڈ گھر کے واش روم سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) تھانہ نیوٹاون کے علاقے سیونتھ روڈ گھر کے واش روم سے میاں بیوی کی لاشیں برآمدہوئی ہیں۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق پرویز اور اس کی بیوی سیدہ کی لاشیں واش روم سے ملی ہیں۔ پرویز سعودیہ میں ملازمت کرتا ہے اور وہ چھٹی پر گھر آیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے میاں بیوی کے دو بچے ہیں۔جہنوں نے پولیس کو بتایا ہے کہ ان کے والدین رات سونے کے لئے کمرے میں گئے تھے جہنیں صبح دیکھا گیا تو وہ مردہ حالت میں تھے جس کے بعد بچوں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔تھانہ نیو ٹاون کے انسپکٹر قیصر ندیم نے بتایا ہے کہ دو لاشیں سیونتھ روڈ کے گھر سے بر آمد ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ابتدائی طور کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجوہات سامنے آسکیں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں