تھانہ آر اے بازار اور تعلیمی اداروں کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف آگاہی مہم کا انعقاد

منشیات کا نشہ زہر قاتل کی طرح طلباء کو متاثر کر ررہا ہے ، شرکاء کاخطاب

جمعرات 17 جنوری 2019 14:58

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) سٹی پولیس آفیسر عباس احسن کی ہدایت پر تھانہ آر اے بازار کی زیر اہتمام منشیات کی روک تھام کے لئے اگاہی مہم واک کا انعقاد کیا گیا جس میں کینٹ کی حدود میں واقع تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیاسی راہنما راجہ ناصر،نائب صدر چکلالہ کینٹ بورڈ راجہ عرفان امتیاز،ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال، جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی آئی شمالی پنجاب بلال اعوان ،ممبر امن کمیٹی ملک طارق پرویز،انجمن تاجران کے راہنما میر تنویر، وکلاء راہنما قاضی ادریس،قاضی خلیل،آر اے بازار پولیس کے انسپکٹر ملک نعیم ،سب انسپکٹر باقر حسین شاہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلباء اس ملک کا مستقبل ہیں اور منشیات کا نشہ زہر قاتل کی طرح طلباء کو متاثر کر ررہا ہے طلباء کو چاہیے کہ اپنی تمام تر صلاحیتیں صحت مندانہ سرگرمیوں میں صرف کریں اور بری صحبت سے گریز کریں۔

انہوں نے بتایا کہ آگاہی واک کا مقصد پاکستان کے مستقبل کومنشیات سے پاک کرنا ہے طلباء و طالبات نے آگاہی واک کے دوران بینیرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر "نشے سے انکار زندگی سے پیار" کے سلوگن درج تھے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں