راولپنڈی،ڈھوک چوہدریاں گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ ، تین افراد جاں بحق

ہفتہ 19 جنوری 2019 13:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چوہدریاں کے ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 اور فائر برگیڈ کو صبح سوا چھ بجے ڈھوک چوہدریاں میں واقع چکلالہ سکیم تھری کے ایک گھر میں آتشزدگی کی اطلاع دی گئی تاہم جب ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں تو وہاں تین افراد کی لاشیں موجود تھیں۔ لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والے افراد میں دو خواتین اور 13 سالہ لڑکا شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں