موٹر سائیکل سوار اسنیچرز ہسپتال سے گھر جانے والی ساس بہو سے پرس اور زیورات چھننا چاہتے تھے

ہفتہ 25 مئی 2019 14:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) تھانہ گنج منڈی کے علاقے نانک پورہ میں موٹرسائیکل سوار اسنیچرز کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق اور دوسری زخمی ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گنج منڈی کے علاقے نانک پورہ میں موٹرسائیکل سوار اسنیچرز کی فائرنگ سے ساس نصرت سلطانہ جاں بحق اور بہو شدید زخمی ہوگئی ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق زخمی خاتون تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ موٹر سائیکل سوار اسنیچرز ہسپتال سے گھر جانے والی ساس بہو سے پرس اور زیورات چھننا چاہتے تھے ۔ پولیس کی ابتدائی اطلاع کے مطابق اسنیچرز نے مزاحمت ہر فائر نگ کی۔نعش پوسٹما رٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں