راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ نے انسداد تجاوزات آپریشن تیز کردیا

بدھ 17 جولائی 2019 16:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) راولپنڈی کنٹونمنٹ بو رڈ نے انسداد تجاوزات آپریشن تیز کردیا۔ترجمان کینٹ بورڈ قیصر محمود نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ کینٹ کے تمام علاقوں میں یومیہ بنیادوں پر انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے تاہم اب سی ای او کینٹ سبطین رضا کی ہدایات پر انسداد تجاوزات آپریشن مزید تیز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ گزشتہ روز کینٹ کے مختلف علا قوں صدر، پیپلز کا لو نی، ٹینچ بھا ٹہ، 22نمبر ، بکرا منڈی ، ڈھو ک سیداں، چوہڑاور دھمیا ل کے علا قو ں میں انسداد تجاوزات آپریشن کیا گیا جس کے دوران 5 ٹرک سامان ضبط کرلیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ تجاوزات کے مرتکب افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور تجاوز کنندگان کے خلاف بلاتفریق آپریشن جاری رہے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں