علامہ اقبال پوری ملتِ اسلامیہ کا مشترکہ سرمایہ ہیں، کوکب اقبال ایڈوکیٹ

جمعرات 14 نومبر 2019 15:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) علامہ اقبال پوری ملتِ اسلامیہ کا مشترکہ سرمایہ ہیں۔اُن کی فکرانگیز شاعری میں ملتِ اسلام کی منزل مُراد پوشیدہ ہے۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں یومِ اقبال کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں دورانِ خطاب کیا ۔ صدارت ممتاز ماہر قانون ہیومن رائٹس کے چیئرمین کوکب اقبال ایڈوکیٹ نے کی جبکہ معروف صحافی اور دانشور نوا بزادہ خورشید احمد مہمان خصوصی تھے۔

دیگر نمایاں مقررین میں بزمِ ِ عروج ادب (پاکستان) کے صدر نعیم اکرم قریشی، بیداری فکر فورم کے سیکرٹری راجہ جاوید بھٹی،غلام محی الدین گُل، ثروت الماس ،قاضی عارف حسین ،محمد یعقوب علوی،شاہ علی شامل تھے۔کوکب اقبال ایڈوکیٹ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہ علامہ اقبال کی اُردو شاعری کو ساری دنیا میں پزیرائی حاصل ہوئی ۔

(جاری ہے)

فرمان قائد آئین پاکستان اور عدالتِ عظمی کے فیصلے کی روشنی میں اُردو کو جلد از جلد بطورِ سرکاری و دفتری زبان کے نافذ ہو جانا چاہئے۔

نعیم اکرم قریشی نے کہا کہ نوجوان نسل کو فکر اقبال سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اور اساتذہ کرام اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔نوابزادہ خورشید نے کہا کہ ایک سازش کے تحت علامہ اقبال کی شاعری کو نصاب سے نکالا جا رہا ہے جو ایک لمحہ فکریہ ہے اربابِ اختیار کو اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں