چکلالہ کینٹ، پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

جمعرات 14 نومبر 2019 17:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کو واجبات کی جلد ادائیگی کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ واجبات کی ادائیگی میں ناکام رہنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ حکام نے بتایاکہ کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر چکلالہ کی ہدایت پر کمرشل و رہائشی جائیداد مالکان کو پراپرٹی ٹیکس و دیگر واجبات کی ادائیگی کے لیے خصوصی مہلت دی گئی تھی اور خبردار کیاگیا تھا کہ ڈیڈ لائن کے خاتمے کے بعد نادہندگان کے خلاف کنٹونمنٹ ایکٹ 1924کے تحت کارروائی کی جائے گی جس میں نادہندگان کی جائیدادوں کو سربمہر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی جائیدادیں قرق بھی کی جا سکیں گی ۔

ذرائع نے بتایاکہ پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کی فہرستیں بھی تیار کر لی گئی ہیں جن کے خلاف آئندہ ہفتے سے گرینڈ آپریشن شروع کردیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء سیکرٹری چکلالہ کینٹ سید حسنین حمید نے ذرائع ابلاغ کوبتایاکہ پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کے لیے کیسز کینٹ میجسٹریٹ کو بھجوائے جائیں گے اور نادہندگان کو جرمانے کے ساتھ ساتھ ان کی جا ئیدادیں سربمہر بھی کی جائیں گی ۔انہوں نے بتایاکہ چکلالہ کینٹ نے پراپرٹی ٹیکس ادائیگی پرآئندہ برس 30جون تک 10فی صد رعایت برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے لہٰذا نادہندگان اس رعائت سے فائدہ اٹھائیں ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں