ریس کورس پولیس کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار،20لیٹرزہریلی شراب برآمد

جمعرات 21 نومبر 2019 16:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) اے ایس پی کینٹ کامران حمید کی زیرنگرانی میں تھانہ ریس کورس پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارکرلیاہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تھانہ ریس کورس کے ایس ایچ اوسردار پرویز نے بتایا ہے کہ سنیپ چیکنگ کے دوران پپلزکالونی سے ملزم شرجیل کو گرفتار کرکے 20 لیٹرزہریلی شراب برآمد کرلی ہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے سورس آف سپلائی معلوم کرنے کا تحرک شروع کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں