کلر سیداں ، کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعدیونین کونسل تخت پڑی کے مختلف علاقوں کو سیل کردیاگیا

جمعرات 2 جولائی 2020 16:31

کلر سیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) راولپنڈی کی یونین کونسل تخت پڑی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے یونین کونسل تخت پڑی کے مختلف علاقوں کو سیل کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے دیگر علاقوں کی طرح یونین کونسل تخت پڑی میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صحت پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر یونین کونسل تخت پڑی کے مختلف گاؤں کو سیل کردیا اس دوران علاقے میں کسی کو بھی آمدو رفت کی اجازت نہیں ہے۔

پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کے صدر چودھری بشارت نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل تخت پڑی کے جن علاقوں کو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے وہاں پر کورونا کے کیسسز بڑھ رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کے تحفظ کے لیے ایسے اقدامات کر رہی ہے تاہم بعض ناعاقبت اندیش لوگ اس کی بلا جواز مخالفت کر رہے ہیں ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں