راولپنڈی میں بڑھتے جرائم نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی،ڈولفن سمیت تمام قسم کی فورسزکرائم پرقابوپانے میں ناکام ہوگئیں

بدھ 30 ستمبر 2020 14:28

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) راولپنڈی میں بڑھتے جرائم نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی،ڈولفن سمیت تمام قسم کی فورسزکرائم پرقابوپانے میں ناکام ہوگئیں،روزانہ گاڑیوں موٹرسائیکلوں کی چوری،پرس چھیننے اورڈکیتی کے واقعات میںکمی کی بجائے اضافہ ہونے لگا،حال ہی میں شہرکے مختلف مقامات پرقائم پولیس چوکیوں کے خاتمے کے باعث بھی ڈکیتی کے مجرموں کومزیدکُھل کھیلنے کاموقع ملاہے،ڈولفن فورس کے اہلکارجودن کے اوقات میں کہیں کہیں چارچارکی ٹولیوں میں گھومتے نظرآتے ہیں رات کے اوقات میں کم ہی کہیں دکھائی دیتے ہیں جبکہ یہی وقت ہوتا ہے جب شہری ڈکیتوں کا زیادہ ترنشانہ بنتے ہیں،شہریوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں خصوصی اقدامات کئے جانے چاہیں،گشت کے نظام کوبہتربنانے کیلئے ڈولفن فورس اورپولیس کے رابطہ کارکوبہتربنایا جائے،ختم کی گئی چوکیوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ نئی چوکیاں قائم کی جانی چاہیں،یونین کونسل سطح پرعام شہریوں سے مل کر اس سلسلے میں حکمت عملی ترتیب دینی چاہیے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں