حضور نبی کریمﷺ سے عشق و عقیدت ہرمسلمان کے ایمان کا حصہ ہے،پیرسرکارجی

سیرت طیبہؐ پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا اور آخرت کی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں،سجادہ نشین آستانہ محمد قادریہ قلندریہ گلشن آباد

منگل 27 اکتوبر 2020 16:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) ماہِ ربیع الاول اُمت مسلمہ کے لیے بالخصوص اور عالم انسانیت کے لیے بالعموم نہایت ہی مبارک ہے بعثت محمدی کائنات کی سب سے عظیم نعمت ہے۔ا ن خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ محمدیہ قادریہ قلندریہ گلشن آباد شریف پیر سرکار جی نی22ویں سالانہ 12روزہ آل پاکستان جشن عید میلادالنبیﷺکانفرنس بسلسلہ تحفظ ختمِ نبوة و ناموس رسالتؐکی آٹھویں نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پیر سرکارجی نے کہا کہ حضور نبی کریمﷺ سے عشق و عقیدت ہرمسلمان کے ایمان کا حصہ ہے آپﷺ کی ولادت سعید سے قبل انسانیت اندھیرے میں بٹھک رہی تھی آپﷺ نے اپنے نور رسالت سے انسانیت کو منور کیا جناب رسالتمابﷺ تمام جہانوں کے لیے رحمت بن کر آئے اور اپنے نور سے پوری دنیا کو روشن کر دیا۔

(جاری ہے)

آپﷺ کی حیات مبارکہ ہم سب کے لیے نمونہ ہے۔ سیرت طیبہؐ پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا اور آخرت کی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔

کانفرنس سے حضرت علامہ مولانا قاضی احمد حسن چشتی گولڑوی نے اپنے موضوع ًعظمتِ والدین کریمین مصطفیؐ اور شفاعتِ مصطفیؐ ً پر خصوصی خطاب کیا اور مہمانِ خصوصی پیر سلطان شمس العارفین،چوکھنڈی شریف، علامہ قاضی عبدالخبیر، الحاج گل تعارف نقشبندی، پیر سید غلام احمد رضا شاہ،ملک اللہ بخش کلیار،علامہ عمر حیات نقشبندی، سید اشتیاق حسین شاہ کاظمی،قاری محمد ممتاز چشتی، علام قاری غلام رسول رضوی، قاری محمد رفیق رضوی و دیگر علماء و مشائخ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اختتام محفل پیرسرکارجی نے ملک پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور قیام امن کے لیے خصوصی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں