راولپنڈی ،پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،9ملزمان گرفتار

منگل 27 اکتوبر 2020 16:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی09ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 07پستول30بور معہ ایمونیشن،240گرام چرس، 01بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد پولیس نے شادی کی تقریب پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کامران خان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سی01پستول30بور معہ ایمونیشن اورملزم اویس رضا سی240گرام چرس برآمد کی،تھانہ آراے بازار پولیس نے شہروز سی01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے نعیم شوکت سی 01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے خرم شہزاد سی01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ صدر واہ پولیس نے اسامہ علی سی01پستول30 بور معہ ایمونیشن،محمد ارباز سی01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے رمیز سی01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ بنی پولیس نے راشد بھٹی سی01بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں