اسلام آبادانٹر سٹی کا ٹھیکہ ختم اور سابق ٹھیکیدار ڈیفا لٹر ہو گیا

اب سی ڈی اے کے متعلقہ لوگوں نے کسی پرا ئیوٹ بندے کو ڈیلی کی بنیاد پر ٹھیکہ دے دیا ہے جو ہماری سمجھ سے با لا تر ہے‘ٹرانسپورٹ نمائندوں کا خطاب

پیر 30 نومبر 2020 14:34

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) آل پا کستان ٹرانسپورٹ ورکرز یونین کے مر کز ی جنرل سیکرٹری سید دلاور گردیزی نے کہا ہے کہ اسلام آبادانٹر سٹی کا ٹھیکہ ختم اور سابق ٹھیکیدار ڈیفا لٹر ہو گیا ہے اب سی ، ڈی اے کے متعلقہ لوگوں نے کسی پرا ئیوٹ بندے کو ڈیلی کی بنیاد پر ٹھیکہ دے دیا ہے جو ہماری سمجھ سے با لا تر ہے اور اب بھی اسلام آبد میں رننگ سٹاپوں اور اڈوں کی بجا ئے سڑکوں پر بھتہ لیا جا رہا ہے اور ٹرا نسپورٹ ورکرز سے زبر دستی وصولیاں ہو رہی ہیں اور رقم نہ دینے پر تشدد کیا جا رہا ہے روزانہ لاکھوں اور ما ہا نہ کروڑوں روپے اکٹھے کیے جا رہے ہیں جن کا کوئی حساب نہیں کہ کدھر جا رہے ہیں ہمارا مطا لبہ ہے کہ جب ٹھیکہ ختم ہو گیا ہے تو یہ وصولیاں کس قانون کے تحت کی جا رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر ودھا ئی موڑ پرٹرانسپورٹ نما ئندوں کے ایک مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا وزیر دا خلہ سے مطالبہ ہے کہ اس با ت کا فوری نوٹس لیا جا ئے اور یہ بھتہ وصولی ختم کی جا ئے اجلاس سے سیکرٹری راولپنڈی ملک افضل ، صدر اسلام آباد ٹرانسپورٹ یونین فیصل عباسی ، ملک فا روق اعوان نا ئب صدر راولپنڈی ، ملک ضیا ء الحق سنئیر نائب صدر راولپنڈی ، چوہدری محمد جا وید صدرراولپنڈی ، چوہدر ی آصف چیرمین روٹ نمبر 21 ، ملک شبیر صدر روٹ نمبر ایک ، حا جی اخلاق جنرل سیکرٹری روٹ نمبر ایک ، را جہ منیر ڈپٹی جنرل سیکرٹری نے بھی خطاب کیا اجلاس سے اپنے خطاب میں ملک فاروق اعوان نے زور دیتے ہو ئے کہا ہے کہ ڈرائیورز او کنڈیکٹرز کرونا ایس، او، پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں اور خود بھی ماسک پہنیں اور سواریوں کو بھی اس کا پا بند بنا یا جا ئے انہوں نے کہا ہے کہ ہم وزیر اعظم پا کستان عمران خان کی ہدا ئیت پر کرونا ایس ، او ، پیز پر سختی سے عمل پیرا ہیں ٹرانسپورٹ شعبہ پہلے ہی بد حا لی کا شکار ہے اس کو مزید تنگ نہ کیا جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں