راولپنڈی ‘ڈھوک کشمیریاں توحیدمسجد کے قریب ترین گھروں میں گیس کمپریسر کا غیرقانونی استعمال‘ کرایہ دار پریشان

آج کل گیس کی قلت نہیں اس کے باوجود مالکان کی جانب سے کمپریسر کے استعمال سے لوگ گیس سے محروم‘سلینڈروں پر گزارہ کرنے لگے

پیر 25 جنوری 2021 13:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک کشمیریاں میںغیر قانونی طور پر گھروں میں کمپریسرکے استعمال سے لوگوں کو گیس سپلائی میں شدید پریشانی کا سامنا‘ ڈھوک کشمیری توحید مسجد کے آس پاس گھروں میں گھروں کے مالکان کی جانب سے گیس کمپریسر کے استعمال سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے شہریوں نے گیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خدا راہ کمپریسر استعمال کرنے والے مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ شہری آزادانہ طور پر سوئی گیس کا استعمال کر سکیں -کمپریسر کے غیر قانونی استعمال کے باعث کرایہ دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے اور وہ مسلسل سلینڈرکا استعمال کرتے ہیں اگر کرایہ دار مالکان کو کمپریسر کے استعمال پر شکایت کرتے ہیں تو وہ کرایہ داروں کو ناروا سلوک پر اترآتے ہیں-شہریوں نے اپنے ایک بیان میں محکمہ سوئی گیس کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خدا راہ توحید مسجد کے قریب ترین گھروں میں چھاپے مارے جائیں کیونکہ آج کل گیس کی کمی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود گھروں کے مالکان کرایہ داروں کو بلا وجہ تنگ کرنے کیلئے کمپریسر استعمال کرتے ہیں اور کرایہ دار سلینڈوں پرگزارہ کرتے ہیں جو ظلم ہی-شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر کمپریسر استعمال کرنے والوں کیلئے سخت کارروائی کی جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں -کمپریسر کے استعمال جن لوگوں کو گیس نہیں ملتی وہ حکومت کو بھی کوستے ہیں اور مالکان کو بھی لیکن انہیں کوسنا مسئلے کا حل نہیں-

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں