گوجر خان میں معمولی تلخ کلامی پر شوہر کا بیوی پر چھریوں سے قاتلانہ حملہ، ملزم گرفتار

جمعہ 5 مارچ 2021 15:13

گوجر خان  میں معمولی تلخ کلامی پر شوہر کا بیوی پر چھریوں سے قاتلانہ حملہ، ملزم  گرفتار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2021ء) تھانہ گوجر خان نے چھریوں کے وار سے اپنی بیوی پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا، متاثرہ خاتون کے والد محمد اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے تھانہ گوجر خان پولیس کو متاثرہ خاتون کے والد محمد اقبال نے درخواست دی کہ اس کی بیٹی اور داماد محمد حفیظ اس کے گھر میں رہائش پذیر تھے، رات کے وقت محمد حفیظ نے میری بیٹی پر چھریوں کے وار سے قاتلانہ حملہ کیا اور دونوں بچوں کو لیکر فرار ہو گیا، جس پر گوجر خان پولیس نے مقدمہ درج کیا، اے ایس پی گوجر خان سرکل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا، ایس ایچ او گوجر خان ظفرالحق کی سربراہی میں ایس آئی عاشر سلیم،اے ایس آئی داؤد اختر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید سائنٹیفک طریقہ سے چھریوں کے وار سے اپنی بیوی پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم محمد حفیظ کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم سے دو بچوں کو بازیاب کروا کر والدہ کے حوالے کر دیا گیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔


متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں