ڈی جی پبلک ریلیشنز پنجاب کے بجٹ اینڈ اکاؤنٹس افسر حسیب زیدی کو گریڈ اٹھارہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاؤنٹس آفیسر ڈی جی پی آر کا اضافی چارج بھی دیدیا گیا

ہفتہ جون 14:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) ڈائریکٹریٹ جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب کے بجٹ اینڈ اکاؤنٹس آفیسر حسیب زیدی کو اٹھارہ گریڈ میں ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاؤنٹس آفیسر ڈی جی پی آر کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں حسیب زیدی کا شمار ڈی جی پی آر کے محنتی باصلاحیت اور قابل افسران میں ہوتا ہے جنہوں نے صوبائی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیر انور اور ڈی جی پی آر ثمن رائے کے سربراہی میں بجٹ اینڈ اکاؤنٹس کے شعبے میں نمایاں اصلاحات متعارف کرائیں فنانشل ڈسپلن قائم کرنے میں مدد دی اور محکمہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبہ بھر میں ڈی جی پی آر کے افسران اور ملازمین کو اعزازیہ بونس کی ادائیگی یقینی بنائی حسیب زیدی نے میڈیا ٹاؤن کے امور کی انجام دہی میں مدد دینے کے ساتھ ساتھ میڈیا ٹاون کی ڈویلپمنٹ میں حائل روکاوٹیں دور کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا محکمہ تعلقات عامہ کے افسران اور عملے کے اراکین نے حسیب زیدی کو ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاؤنٹس کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments