انسداد منشیات فورس کی کارروائیاں، 478.271 ملین ڈالر مالیت کی 1658.185کلو گرام منشیات برآمد،30 ملزمان گرفتار

منگل 28 ستمبر 2021 14:28

انسداد منشیات فورس  کی کارروائیاں، 478.271 ملین ڈالر مالیت کی 1658.185کلو گرام منشیات برآمد،30 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2021ء) اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے ملک گیر کارروائیوں کے دوران  478.271 ملین ڈالر مالیت کی 1658.185کلو گرام منشیات برآمد کر کے2 غیرملکی باشندوں سمیت 30 ملزمان کو حراست میں لے لی۔ انسداد منشیات فورس کے صدر دفتر راولپنڈی سے جاری کردہ ہینڈ آئوٹ کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 34 ملک گیر کارروائیوں کے دوران  منشیات کی سمگلنگ میں ملوث 2 خواتین،2 نائیجیرین باشندوں (ایک مرد اور ایک خاتون) اور ایک اافغان باشندے سمیت30 ملزمان کو حراست میں  لے کر  10گاڑیاں  تحویل میں لے لیں ۔

برآمد شدہ منشیات میں1027.642کلوگرام ہیروئن، 458.945 کلوگرام چرس،14کلوگرام افیون ، 150کلو گرام مارفین ، 1.543 کلو گرام کوکین ، 3کلو گرام ایمفیٹامائن ، 0.390کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن( آئس) ،13600 عدد زینکس(الپرازولم ) گولیاں (2.440کلوگرام وزنی) ،0.225کلو گرام ویڈ اور 1عد د 30بورپستول بمعہ ایمونیشن شامل ہے۔

(جاری ہے)

اے این ایف پنجاب نے3کارروائیوں کے دوران1.843 کلوگرام منشیات برآمد کر کے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ایک  نائیجیرین خاتون  کو گرفتار کرلیا ۔

برآمد شدہ منشیات میں 0.450 کلوگرام ہیروئن اور 1.393کلوگرام کوکین شامل ہے۔اے این ایف راولپنڈی و شمالی علاقہ جات نے8کارروائیوں کے دوران 16.387کلوگرام منشیات برآمد کرکےمنشیات کی سمگلنگ میں ملوث ایک خاتون  اور نائیجیرین باشندے سمیت 7ملزمان کو گرفتارکر کے 2گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ برآمد شدہ منشیات میں13.762کلوگرام ہیروئن،2 کلوگرام چرس، 0.250کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)، 0.150 کلو گرام کوکین اور0.225کلو گرام ویڈشامل ہے۔

اسی طرح اے این ایف بلوچستان نے 4 کارروائیوں کے دوران 1211.2کلو گرام منشیات برآمد کرکے  منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتاراور2عدد گاڑیاں  قبضے میں لے لیں۔برآمد شدہ منشیات میں993 کلوگرام ہیروئن،65.200کلو گرام چرس، 3کلوگرام افیون اور 150 کلوگرام مارفین شامل ہے۔اے این ایف خیبرپختونخوانے8کارروائیوں کے دوران109.795کلوگرام منشیات برآمدکرلی جبکہ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ایک افغان باشندے سمیت 7ملزمان کو گرفتار کر کے 2گاڑ یاں  قبضے میں لے لیں ۔

برآمد شدہ منشیات میں 15.110کلو گرام ہیروئن ،89.105 کلوگرام چرس, 3کلوگرام ایمفیٹامائن ،0.140 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) ،13600عدد زینکس (الپرازولم )گولیاں (2.440کلو گرام وزنی )1 عدد 30 بور پستول بمعہ3عدد میگزین اور 20عدد لائیو روند شامل ہے۔اے این ایف سندھ نے 11کارروائیوں کے دوران 318.96کلوگرام منشیات برآمد کر کے  منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ایک خاتون  سمیت 14ملزمان کو گرفتارکر لیا اور  4گاڑیاں  قبضے میں لے لیں ۔برآمد شدہ منشیات میں 5.320کلوگرام ہیروئن، 302.64 کلوگرام چرس اور 11کلوگرام افیون شامل ہے۔\

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں