کلر سیداں،کھلے عام پٹرول و ڈیزل فروخت کرنے پرچار غیر قانونی و غیر منظور شدہ تیل ایجنسی مالکان کیخلاف کارروائی

ہفتہ 6 نومبر 2021 16:44

کلر سیداں ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2021ء) تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کھلے عام پٹرول و ڈیزل فروخت کرنے پرچار غیر قانونی و غیر منظور شدہ تیل ایجنسی مالکان کیخلاف کرتے ہوئے مقدمات درج کر کے پلاسٹ کینز، ناپ پیمانے اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نزاکت حسین کی غیر قانونی تیل ایجنسی سے تین عدد پلاسٹ کین،تین عدد ناپ پیمانے ڈیزل اور ایک عدد کیف برائے غیرقانونی فلنگ، اشتیاق حسین سے 80 لیٹر پٹرول، پٹرول ڈرمی،زین علی سے چار عدد پلاسٹ گیلن اور نعمان علی کی غیر قانونی ایجنسی سے دو عدد کین جن میں تیس تیس لیٹر پٹرول موجود تھا، قبضہ میں لے کر الگ الگ مقدمات درج کر لئےگئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں