گوجرخان پولیس کی کارروا ئی ، T10لیگ میچوں پر آن لائن جواء کھیلنے والے 2قمار باز گرفتار

جمعرات 2 دسمبر 2021 14:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) گوجرخان پولیس نے کارروا ئی کرتے ہوئے T10لیگ میچوں پر آن لائن جواء کھیلنے والے 2قمار باز گرفتار کرلئے ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او کے مطابق داؤ پر لگی رقم 24ہزار 560روپے،02ٹیلی فون سیٹ،06موبائل فونز،لیپ ٹاپ،ٹی وی اوردیگر آلات قماربازی برآمد کرلی گئی ۔ ایس ایچ او کے مطابق ملزمان بشیر اورنعمان آن لائن ایپس پر جواء کھیلتے تھے، ملزمان کے خلاف کاروائی ایس ایچ او گوجر خان اور ان کی ٹیم نے کی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں