چنیوٹ ،اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کارروائی، گھرمیں سے کروڑوں روپے مالیت کی 22.5کلو گرام ہیروئن برآمد

پیر 17 جنوری 2022 15:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی چنیوٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمدکرلی ۔

(جاری ہے)

ترجمان ہیڈ کوارٹر کے مطابق چنیوٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے گھرمیں سے کروڑوں روپے مالیت کی 22.5کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ، دوران تلاشی ملزم جاوید اقبال کے گھر سے ہیروئن کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینری اور دیگر پیکنگ مٹیریل بھی برآمد کرلیا ۔ ترجمان کے مطابق چنیوٹ کا رہائشی ملزم بڑے پیمانے پر منشیات سپلائی کرتا تھا،تحقیقات شروع کر دی گئی

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments