اے این ایف کی کارروائی ،گجرات کے رہائشی محمد حنیف کے پیٹ سے 111 عدد منشیات بھرے کیپسولز برآمد، مقدمہ درج

ہفتہ 22 جنوری 2022 16:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گجرات کے رہائشی محمد حنیف کے پیٹ سے 111 عدد منشیات بھرے کیپسولز برآمد کرلئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق برآمدشدہ کیپسولز سے لاکھوں روپے مالیت کی 840 گرام آئس برآمد ہوئی،ملزم نے دورانِ تفتیش اپنے پیٹ میں منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا،ملزم کو بینظیر ہسپتال راولپنڈی منتقل کر کے کیپسولز کی برآمدگی کی گئی۔ترجمان کے مطابق ملزم حنیف پرواز نمبر QR-633 سے دوحہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا،ملزم کو تھانے منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں