کلر سیداں ،وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان میں ترقی کا دور شروع ہو گیا ہے، ڈاکٹر محمد عارف قریشی

جمعرات 14 اپریل 2022 15:28

کلر سیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2022ء) ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان میں ترقی کا دور شروع ہو گیا ہے، شہباز شریف ایک منجھے ہوئے ، تجربہ کار سیاستدان اور عوام کے خادم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے جس طرح پنجاب کو ایک ماڈل صوبہ بنایا اسی طرح پاکستان کو ایک عظیم الشان قوم بنائیں گے، جس کا وقار پوری دنیا میں بلند ہوگا جو سلسلہ تعمیر و ترقی کا مسلم لیگ ن نے پروان چڑھایا تھا جو گزشتہ حکومت میں رک گیا تھا اب تیزی کے ساتھ جاری ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بنتے ہی میاں شہباز شریف نے غریبوں کے لیے بڑے پیکج کا اعلان کیا  یہ ایک تجربہ کار عوام دوست لیڈر کی نشانی ہوتی ہے ،اب وہ دن دور نہیں جب پاکستان کی ٹوٹی معشیت مضبوط ہو گی اور ملک اپنے پائوں پر کھڑا ہوگا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں