اے این ایف ، سکیورٹی اداروں کی مشترکہ کارروائی، منشیات برآمد، ملزمان گرفتار

پیر 23 مئی 2022 11:42

اے این ایف  ، سکیورٹی اداروں کی مشترکہ کارروائی، منشیات برآمد، ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) انسداد منشیات فورس اور سکیورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے65.800کلوگرام منشیات برآمد کر کے 2ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کراچی، گڈاپ ٹائون کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 65.800کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزمان عصمت اللہ اور خیر اللہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ اے این ایف نے انسدادمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں