دھمیال کے علاقہ میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر گالیاں لگنے سے سیکورٹی گارڈ جاں بحق

پیر 23 مئی 2022 14:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) دھمیال کے علاقہ میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او عمر سعید ملک موقعہ پر پہنچ گئے، انہوں نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور سینئر افسران کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن غضنفر علی شاہ، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان، ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ اور دیگر سینئر افسران بھی موقعہ پر موجود تھے۔

جاں بحق ہونے والے سیکورٹی گارڈ کی شناخت نثارکے نام سے ہوئی، پولیس ترجمان کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گردونواح کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین ملزمان نے کیش چھیننے کی کوشش کی جس دوران سیکورٹی گارڈ کی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کی اور 83 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوئے، سی پی او نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن غضنفر علی شاہ کی زیر نگرانی چار خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا ہے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن غضنفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیمیں سی سی ٹی وی فوٹیج اور موقعہ سے حاصل ہونے والے اہم شواہد کی روشنی میں ملزمان کو ٹریس کر رہی ہیں، افسوسناک واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں